ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بجلی سے ہلاک حاملہ عورت کے اہل خانہ کو سرکاری امداد

بھٹکل:بجلی سے ہلاک حاملہ عورت کے اہل خانہ کو سرکاری امداد

Fri, 19 May 2017 21:33:43    S.O. News Service

بھٹکل:19/مئی (ایس اؤنیوز)بجلی گرنے سے ہلاک ہوئی ہیبلے کے فردوس نگر کی حاملہ عورت صفیہ امان اللہ خان کے خاندان کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے آفاقی حادثات فنڈ سے منظور ہوئے 4لاکھ روپیوں کامعاوضہ چک جمعہ کو اہل خانہ کےحوالے کیا۔

اسی موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے پرسوں طوفانی ہواؤں اور گرجدار بجلیوں سے برسی بارش کے نتیجے میں نقصان زدہ 8خاندانوں میں 1لاکھ 20ہزارروپیوں کا معاوضہ بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت اسٹانڈ نگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، تحصیلدار وی این باڈکر، بلاک کانگریس صدروٹھل نائک، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور اور جنرل سکریٹری مولانا ایس ایم عرفان ندوی   وغیرہ موجود تھے۔


Share: